ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یونیورسٹی کی سطح پر رینک حاصل کرنے والے بھٹکل کے شارف قاضیا کو سند

یونیورسٹی کی سطح پر رینک حاصل کرنے والے بھٹکل کے شارف قاضیا کو سند

Wed, 19 Apr 2017 20:26:29    S.O. News Service

بھٹکل:19/اپریل(ایس اؤنیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑمیں منعقدہ کانوکیشن پروگرام میں ریاست کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسوراج رائے ریڈی کے ہاتھوں بی کام فائنل کے امتحانات میں تیسرا رینک حاصل کرنے والے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے ہونہار طالب علم محمد شارف ابن محمد اقبا ل قاضیاکوسندسےنوازاگیا۔

خیال رہے کہ سال 2013تا 2016کے بی کام بیچ کے طالب علم شارف قاضیا نے کل 3700نمبرات میں سے 3505  نمبرات حاصل شاندار کامیابی درج کی تھی اور ان کی کامیابی کا اوسط % 94.73درج کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انجمن کے عہدیداران ،ممبران ، کالج پرنسپالس، اساتذہ ، ساتھی طلبا وغیرہ نے دلی مبارکباد  پیش کی ہے۔

IMG_14142.JPG

 


Share: